موسم

  • Jul 30, 2021

موسم کی صورت حال : کشمیر،اسلام آباد،بالائی ،وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مزید بارش

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کشمیر،اسلام آباد،بالائی ،وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔ دالبندین43، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی ، روہڑی ،دادواورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد32 ، لاہور34، کراچی31، پشاور35، کوئٹہ35، گلگت33، مظفرآباد34، مری22، چترال37، دیر32، مالم جبہ 20، فیصل آباد36، ملتان38، سرگودھا36، سری نگر27، راولاکوٹ26، جموں33، لہہ22، پلوامہ22، اننت ناگ22، شوپیاں 19اوربارہ مولہ22 میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔**