بین الاقوامی

  • Jul 30, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کے کيسز میں مسلسل اضافہ : چوبيس گھنٹوں کے دوران44ہزار673نئے کيس رپورٹ

بھارت میں صحت کی ناقص سہولتوں اور مودی حکومت کی سنگین لاپرواہی کے نتیجے میں کورونا وائرس کے کيسز ميں ايک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 44 ہزار673نئے کيسز سامنے آئے ہیں ، جو پچھلے تين ہفتوں کے دوران ايک ہی دن ميں سامنے آنے والے نئے کيسز کی سب سے زيادہ تعداد ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ15لاکھ71ہزارسےتجاوزکرگئی ہے۔مزید549اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعدادچار لاکھ23ہزار244سے ہو گئی ہے۔

روس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران23 ہزار564 نئے کیسز اور مزید794 اموات کے باوجود حکام نےماسکو میں عوامی مقامات اور دکانوں پر دستانے پہننے کو ختم کردیا ہے۔ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ شہر میں کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حالیہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو شہر میں زیادہ لوگوں نے ویکسی نیشن کرا لی ہے،اسلئےدکانوں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر دستانے پہننے کی ضرورت کو اب ختم کیا جاسکتا ہے،تاہم ماسک کے استعمال کی پابندی برقرار ہے۔

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے باعث دنیا بھرمیں جاری وباء کی لہر میں مزید شدت آگئی ہے۔فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ اور اموات کی مجموعی تعداد42لاکھ 19ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔اب تک 19کروڑ75 لاکھ 70ہزار متاثرہ کیسز میں سے17کروڑ86لاکھ 83ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کیسز اور اموات کی تعداد کے اعتبار سے پہلے،بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔