بین الاقوامی

  • Jul 30, 2021

چین کےپانچ صوبوں میں کورونا وباءکی نئی لہر : انجنگ شہرمیں مہلک وائرس پھیلنے لگا

چین میں کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا۔۔۔
کورونا وباءکی نئی لہر دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ چین کےپانچ مزید صوبوں تک پھیل گئی ہے اور سرکاری میڈیا اسے ’ووہان کے بعد سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی وبا‘ قرار دے رہا ہے۔ماہرین کاخیال ہے کہ یہ وبا ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
20 جولائی کو نانجنگ شہر کے مصروف ہوائی اڈے پر مہلک وائرس کا پتہ لگنے کے بعد سے اب تک تقریباً 200 افراد وباء سےمتاثر ہو چکے ہیں۔وائرس سے متاثر ہونے والے سات افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔گلوبل ٹائمز کے مطابق نانجنگ ائیرپورٹ سے تمام پروازیں11 اگست تک معطل کر دی گئی ہیں۔حکام نے بیماری پھیلنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ مقامی آبادی سمیت شہر میں آنے والے تمام افراد کی جانچ کی جائے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ وبا وائرس کی انتہائی متعدی ڈیلٹا قسم ہے اور یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔حکام نےنانجنگ ہوائی اڈے پر اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔