قومی

  • Jul 30, 2021

وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اکتوبر میں ہونے والے سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔وزیراعظم نےیہ دعوت قبول کر لی۔سعودی عرب مشرق وسطی گرین انیشی ایٹو سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی میں قریبی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔