قومی

  • Jul 30, 2021

گلگت بلتستان میں جدیدانفراسٹرکچر کا قیام اورمقامی آبادی کو تربیت فراہم کی جائے : وزیراعظم

گلگت بلتستان کونسل نے علاقے میں عوام کو مواصلات کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے پالیسی ڈائریکٹیو کے اجرا کی منظوری دیدی۔
اسلا م آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالےاجلاس میں گلگت بلتستان کونسل (الیکشن) رولز2021کی منظوری دی گئی جس کے تحت کونسل کے چھ ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ریلیف اقدامات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے امکانات اوراقدامات پر بھی اجلاس میں تفصیلی غور ہوا ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں ۔اس سلسلے میں جدیدانفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی آبادی کو تربیت فراہم کی جائے ۔
گلگت بلتستان کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذرمنہاس حسین کو جج بینکنگ اینڈ کسٹمز کورٹ گلگت بلتستان تعینات کرنے اور قومی احتساب کورٹ گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی ۔