قومی

  • Jul 30, 2021

سندھ حکومت اوراین سی اوسی ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جس سے عام آدمی کم سے کم متاثر ہو : وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کاٹویٹ

وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ‏سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ حکومت اوراین سی او سی ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جس سےعام آدمی کا روزگااور کاروبار کم سے کم متاثر ہو ۔