قومی

  • Jul 30, 2021

سندھ میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ : مارکیٹیں بندرہیں گی۔ ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی

سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کل سےآٹھ اگست تک صوبے میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ۔ مارکیٹیں بندرہیں گی۔ ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی۔سڑکوں پرشہریوں کےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک ہونگے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو 31اگست کے بعد تنخواہ نہیں ملے گی۔میڈیکل اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے۔ برآمدی صنعتوں کو کام کی اجازت ہو گی۔