قومی

  • Jul 30, 2021

حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے : وزیراعظم

پاکستان کے صنعت و تجارت کے تمام بڑےایوانوں نےحکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور کاروبار میں آسانی کیلئےاقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔وزیراعظم عمران خان سے چیمبرز آف کامرس کے عہدیدواروں کی ملاقات میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے کاروباری برادری کی مشاورت سے حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نےمعاشی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اس سے تجارتی خسارہ کم ہونےاو زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس عمل میں بہتری آئے گی ۔عمران خان نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی ترقی اورجامع ایگریکلچرل پلان پر بھی کام جاری ہے۔
کاروباری برادری نے مسائل کے حل کیلئے براہِ راست تجاویز سننے کےاقدام کو سراہتے اپنے مسائل کابھی ذکر کیا۔شرکاء نے کہاکہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے اور اس نظام میں اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔