ٹاپ سٹوری

  • Jul 30, 2021

وزیرِ اعظم کی زیرصدارت ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس

حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص رقم میں 40 فی صد اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے فنڈز کے مؤثر استعمال کی نگرانی کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کےٹیکس کاصحیح استعمال یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں آٹومیشن لانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ای ٹینڈرنگ جیسے اقدامات کرپشن ختم کرنے کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وزارتوں کے کام کے طریقہ کار کا معیارمزید بہتر بنایا جائے اور منصوبوں کی اہمیت کے حساب سے درجہ بندی کرکے وسائل کا استعمال کیا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے ۔جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 فی صد جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 30 فی صد فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔مجموعی طور پر 351 ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل کیلئے مکمل فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔