تفریح

  • Sep 08, 2021

فرانسیسی سپائڈرمین ایلن رابرٹ کا بلندوبالا عمارت پرچڑھنےکا مظاہرہ

فرانسیسی سپائڈرمین ایلن رابرٹ نے تین ساتھیوں کے ہمراہ پیرس میں ایک بلندوبالا عمارت پرچڑھنےکا مظاہرہ کیا ۔یہ عمارت ایک سو ستاسی میٹر بلند ہے ۔وہ اس سے پہلے بھی دس بار اس عمارت پرچڑھ چکے ہیں ۔انہیں اس عمارت پرچڑھنے میں تقریباََ ایک گھنٹہ لگا ۔سپائڈر مین کی عمرساٹھ سال ہے اوران کا کہناہے کہ جب تک ان کی صحت اجازت دے گی وہ بلندعمارتوں پرچڑھنے کاشوق جاری رکھیں گے ۔