بین الاقوامی

  • Sep 15, 2021

یورپی یونین کی افغانستان میں طالبان سے بات چیت ضروری ہے: جوزف بورل

یورپی یونین کے اعلی سفارتکارنے کہاہے کہ یورپی یونین کے پاس افغانستان میں طالبان سے بات چیت کےسوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اورہم کابل میں یورپ کی سفارتی موجودگی کےلئے رکن ممالک کے ساتھ رابطہ کریں گے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہاکہ طالبان کے ساتھ ہمارے روابط کی نوعیت کا انحصار نئی افغان حکومت کےاقدامات پرہوگا ۔یورپی یونین نے افغانستان کی امداد اورسفارتی تعلقات کےلئے انسانی حقوق خاص طور پرخواتین کے حقوق یقینی بنانے کی شرط عائد کی تھی ۔