سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 15, 2021

قومی ہیرو ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

یونان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستانی پرچم سر بلند کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔انعام بٹ نے یونان کے شہر کیٹرینی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انعام بٹ پانچ دفعہ ورلڈ چیمپئن بننے والے پہلے پاکستانی ریسلر ہیں۔