کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 15, 2021

ٹیم سلیکشن کمیٹی نےمنتخب کی،بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں ، ٹی 20ورلڈکپ جیت سکتے ہیں: فاسٹ بولر حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے،بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔
راولپنڈی میں ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی،ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نےکہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکے ۔
انہوں نے کہا کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں،تینوں فارمیٹس میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی کوشش کروں گا۔