قومی

  • Sep 15, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس : اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے دستیاب مواقع سے استفادہ کیلئےبین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ بات اسلام آبادمیں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر ریزاٹ اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل قائم کرنے والوں کے لئے حکومت کی جانب سے سہولتوں اورٹیکس میں چھوٹ پر مبنی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ انہیں جلدحتمی شکل دی جا سکے۔ عمران خان نےکہا کہ جہلم میں واقع ریسٹ ہاؤسز اوردیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بروئے کار لایا جائے اورزیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اجلاس میں اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات پر ائیر سفاری سروس کے اجراء کے لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا