قومی

  • Sep 15, 2021

وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت،اقدامات پربریفنگ

لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریف کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سوہنا لاہور پلان کے تحت شہر میں آلودگی، صفائی اور دیگر انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے لاہور میں آلودگی کے مسائل کے حل کے لیے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاح کے منصوبوں اور دیگر اقدامات اور شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں