قومی

  • Sep 15, 2021

نوجوانوں کو قرض کے حصول میں آسانی کیلئے آزاد کشمیر اور جی بی حکومتیں سہولت مراکز قائم کریں : صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس

صدرداکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض کے حصول میں آسانی کیلئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتیں اپنے علاقوں میں سہولت مراکز قائم کریں ۔اسلام آباد میں صدرمملکت کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو قرضوں کے حصول میں درپیش مسائل سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اوربینکوں کے سربراہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نے نوجوانوں کو زبردست معاشی مواقع فراہم کیے ہیں اور نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا اور مقامی سیاسی رہنماؤں کو شامل کرکے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کی جائے۔
معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے اجلاس کو بتایا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے 26 ارب روپے سے زائد کے قرضے منظور کیے گئے جن میں 19ارب سےزیادہ جاری کیے جا چکے ہیں۔