قومی

  • Sep 15, 2021

پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید مؤثر بنا کر اشیائے خوردونوش کی کم قیمت پرفراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ لاہور جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی پولیس سٹیشن تک رسائی اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا جائےاورپولیس کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کے انتظامی فیصلوں میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا ۔انہیں بتایا گیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیےشہریوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا ر ہے ہیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب نے اجلاس کو صوبے بھر میں پولیس کی اصلاحی ترجیحات پر بریفنگ دی ۔