قومی

  • Sep 15, 2021

آرمی چیف کاائرہیڈکوارٹرز کا دورہ : جنرل قمر جاوید باجوہ کوپاک فضائیہ کے آپریشنل امور کے بارےمیں تفصیلی بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں انہیں پاک فضائیہ کے آپریشنل امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بری اور فضائی افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔آرمی چیف نے ملک کے لئے قربانیوں اورمختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کیلئےپاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی معاونت کی بھی تعریف کی۔انہوں نے پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کی لگن اورآپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔