فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 15, 2021

چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کا آغاز : دفاعی چیمپئن بائرن میونخ، یوونٹس اور چیلسی کی کامیابی

چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن بائرن میونخ، یوونٹس اور چیلسی نے کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو ینگ بوائز کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔
بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ کیمپ نو میں بائرن میونخ نے میزبان ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دی۔ روبرٹ لیونڈوسکی نے 2جبکہ تھومس ملر نے ایک گول سکور کیا۔

برن میں میزبان ینگ بوائز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو ایک سے ہرا دیا۔ حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرنے والے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف میں ٹیم کے لئے واحد گول کیا۔ ینگ بوائز کی طرف سے "نیکولس۔مومی" اور "تھیوسن۔پیفاک" نے ایک ایک گول کیا۔رونالڈو نےچیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ انہوں نے اپنا 177واں میچ کھیل کر سپین کے "ایکر۔کیسیاس" کا ریکارڈ برابر کیا۔

مالمو میں کھیلے گئے میچ میں یوونٹس نے میزبان مالمو کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں انگلش کلب چیلسی نے روسی کلب زینٹ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔