کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 15, 2021

نیوزی لینڈ کے خلاف 17ستمبر کو ہونیوالے پہلے ون ڈے میچ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف 17ستمبر کو ہونیوالے پہلے ون ڈے میچ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
پنڈی سٹیڈیم میں قومی ون ڈے سکواڈ کا پریکٹس سیشن ہوا۔وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے 50 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔کیوی کرکٹرز نے آج آرام کو ترجیح دی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے میچز راولپنڈی میں 17 ، 19 اور 21ستمبر کو ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔