بین الاقوامی

  • Jun 22, 2022

افغانستان میں زلزلے سے280 افراد جاں بحق: ہلاکتیں خوست اور پکتیکا میں ہوئیں،500 سے زائد زخمی

افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں گزشتہ شب آئے زلزلے میں دو سو اسی افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔الجزیرہ ٹی وی کےمطابق یہ ہلاکتیں دوصوبوں خوست اورپکتیکا میں ہوئیں ۔زلزلے سے پانچ سو افراد زخمی بھی ہوئے۔رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونےوالوں کی تعداد ایک سو تیس ہے ۔مقامی حکام کےمطابق زلزلے سے کئی گھرتباہ ہوگئے ہیں اورلاشوں کونکالے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ زلزلہ گزشتہ نصف شب آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ نو تھی۔