معروف براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر متروک ہو گیا: جنوبی کوریا میں ایک فرضی قبر کاکتبہ لگایا گیا
انٹرنیٹ کے ابتدائی ایام سے ہمیں ویب کی دنیا دکھانے والے مشہور براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر اب ختم ہوچکا ہے۔ اسی کی یاد میں جنوبی کوریا میں ایک فرضی قبر کاکتبہ لگایا گیا ہے جس میں اس کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔
جنوبی کوریا کے سافٹ ویئر ماہر جنگ کی ینگ نے 330 ڈالر خرچ کرکے قیمتی ماربل پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ابتدا اور اختتام کی تاریخ لکھوائی ہے۔
اس کتبے کی ویڈیو اور تصاویر اب دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہیں کیونکہ 27 برس بعد مائیکروسافٹ نے ایکسپلورر کی تکنیکی سپورٹ سے ہاتھ اٹھالیا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 1995 میں منظرِ عام پرآیا تھا۔