بین الاقوامی

  • Jun 22, 2022

روسی فوج کی خارکیف پر گولہ باری،15 شہری ہلاک

یوکرین کے علاقے خارکیف پر روسی فوج کی گولہ باری میں 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے کے گورنر کا کہنا ہے کہ روس نے خارکیف پر حملے تیز کر دئیے ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اگلے ہفتے روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں جنگ کے خاتمے کی کوششیں کریں گے۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے علاقے ڈونباس میں بڑی تعداد میں ریزرو فوجیوں کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔لکسمبرگ کے وزیراعظم نے یوکرین کا دورہ کیا ہے اور اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے دوسری جانب جرمنی سے بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ یوکرین پہنچی ہے۔