بین الاقوامی

  • Jun 22, 2022

تین ملکی دورہ: سعودی ولی عہد آج انقرہ پہنچ رہے ہیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان غیر ملکی دورے کےتیسرے مرحلے میں آج ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ رہے ہیں ۔جہاں وہ صدر رجب طیب اردوآن سے ملاقات کریں گے۔محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے آغازمصر سے کیا تھا جہاں انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے سات ارب ستر کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔وہ گزشتہ شب قاہرہ سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تھے۔۔ الحسینیہ پیلس پہنچنے پر اردان کے فرمانرواشاہ عبداللہ دوم ان کا استقبال کیا۔ولی عہد حسین بن عبداللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر شاہ عبداللہ نے سعودی ولی عہد کو اردان کا اعلی ترین اعزاز عطا کیا۔امریکی صدر جوبائیڈن رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کے دورے سے قبل محمد بن سلمان علاقائی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔