قومی

  • Jun 23, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی اوردونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دفاعی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو گا ۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی پیشہ ورانہ معیار اورخطے کے امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔