ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ،کراچی،میرپورخاص،ٹھٹھہ اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت 43، مٹھی 42، نوکنڈی، لسبیلہ، ٹنڈوجام، چھور، ٹھٹھہ اور بدین میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔