ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 23, 2022

ٹینس لیجنڈز رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ نے ومبلڈن تیاریوں کاآغازکردیا ہے

ٹینس لیجنڈز رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ نے ومبلڈن تیاریوں کاآغازکردیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں نےلندن میں نمائشی میچ کھیلے۔
22گرینڈ سلام ریکارڈ ہولڈر رافیل نڈال نےسوئٹزرلینڈ کے سٹان واورنکا کو ہرایا۔رواں سال آسٹریلین اور فرنچ اوپن فاتح نڈال نے واورنکا کےخلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ۔دو اور چھ۔تین سے کامیابی سمیٹی۔
سربیا کے نوواک جوکووچ نے کینیڈا کے فیلکس اوئیے الیاسیم کو مات دی۔ نمائشی میچ میں عالمی نمبر 9اوئیے الیاسیم کو چھ۔دو اور چھ۔ایک سے ہرایا۔پیرس میں رافیل نڈال سے شکست کھانے کےبعد جوکووچ کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔