ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 23, 2022

ایسٹ بورن انٹرنیشنل، مینز سنگلز: کیمرون نوری اورمیکسائم کریسی کوارٹرفائنلزمیں پہنچ گئے

برطانیہ کے کیمرون نوری اور امریکہ کے میکسائم کریسی ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلز میں پہنچ گئے۔
ایسٹ بورن میں کھیلے جارہے کیمرون نوری نے امریکہ کے برینڈن ناکاشیما کو چھ۔چار اور چھ۔دو سے ہراکر لاسٹ ایٹ میں جگہ پکی کی۔
ایک اور میچ میں امریکہ کے میکسائم کریسی نے برطانیہ کے ڈینینل ایوانز کو سات۔چھ اور چھ۔چارسے ہرایا۔
امریکہ کے ٹومی پال نے اٹلی کے نوجوان کھلاڑی جینک سنر کو تین سیٹس میں شکست دی۔ پال نے سنر کے خلاف چھ۔تین، تین۔چھ اور چھ۔تین سے کامیابی سمیٹی۔
برطانیہ کے جیک ڈریپر نے ارجنٹینا کے ڈیگو شوارٹزمین کو سات۔پانچ اور سات۔چھ سے مات دیکر لاسٹ ایٹ کےلئے کوالیفائی کیا۔