ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 23, 2022

اسپین میں میلورکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: عالمی نمبر 1روس کے ڈانیل مدویدیو کی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک روس کے ڈانیل مدویدیو میلورکا اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔
میلورکا سپین میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں مدویدیو نے ہم وطن اسلان کراتسیو کو تین سیٹس میں زیر کیا۔ روس پر سیاسی اور کھیلوں کی پابندیوں کی وجہ سے دونوں کھلاڑی ایونٹ میں نیوٹرل بینرتلے شریک ہیں۔ ڈانیل مدویدیو نے اسلان کراتسیو کو چار۔چھ، چھ۔تین اور چھ۔دوسے ہرایا۔لاسٹ ایٹ میں مدویدیو کا مقابلہ سپین کے رابرٹو باؤٹسٹا آگٹ سے ہوگا۔