ٹاپ سٹوری

  • Jun 25, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کراچی اور شہید بے نظیر آباد جائیں گے: وزیرِ اعظم نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے

وزیرِ اعظم محمدشہباز شریف آج کراچی اور شہید بے نظیر آباد جائیں گے۔ و زیرِ اعظم کراچی میں نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کے علاو ہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ۔ محمدشہباز شریف نواب شاہ میں زرداری ہاؤس جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کریں گے ۔