ریاست کو بچانے کیلئےاتحادی حکومت نے سخت فیصلے کئے- صاحب ثروت افراد کو ایثار کا مظاہرہ کرنا ہو گا : وزیر اعظم
ملک کو سنگین خطرات سے بچانے کیلئے اتحادی حکومت نے سخت فیصلے کئے ۔ ہم نے سیاست کے بجائےریاست بچانے کافیصلہ کیا۔ مشکلات مختصر مدت کیلئے ہیں ۔ پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔ ہمیشہ مشکل وقت اور چیلنجز میں غریب آدمی نے قربانی دی۔ اب صاحب ثروت افراد کو ایثار کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف۔