بین الاقوامی

  • Aug 03, 2022

خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پرعائد پابندی ختم

سعودی حکومت نے خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔اس سلسلے میں خانہ کعبہ کے اطراف میں لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا جارہا ہے۔کرونا وبا کے باعث اڑھائی سال تک خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پرپابندی عائد رہی۔حرمین اور دیگر مقدس مقامات اور شعائر کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وبا کی صورتحال میں بہتری آنے پر کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات بہت جلد کرلئے جائیں گے جس کے بعد اللہ کے مہمان حطیم کے اندر بھی نماز ادا کر سکیں گے۔