بین الاقوامی

  • Aug 05, 2022

تائیوان کے گرد چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی مشقیں جاری

تائیوان کے گرد چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ چھ زونز میں ہونیوالی ان مشقوں میں لانگ رینج لائیو فائر شوٹنگ اور میزائلوں کے تجربات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان مشقوں کا یہ مقصد یہ ظاہر کرنا بھی ہے کہ چینی فوج تائیوان کو کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ 7 اگست تک جاری رہنے والے ان مشقیں کی وجہ سے بعض علاقوں کو بحری اور فضائی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے
جاپان نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل پہلی بار ہمارےخصوصی اقتصادی زون میں گرے ہیں۔جاپانی وزیر دفاع کے مطابق چین کی طرف سے لانچ کیے گئے نو بیلسٹک میزائلوں میں سے پانچ جاپان کے ای ای زیڈ میں گرے ۔