ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 06, 2022

میکسیکو میں لاس کابوس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : عالمی نمبر 1 روس کے ڈینیل مدویدیو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

عالمی نمبر ایک روس کے ڈینیل مدویدیو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ لاس کابوس اوپن میں آسٹریلیا کے رِنکی۔ہیجی کاتا کو شکست دیکر کیریئر کی 250ویں کامیابی سمیٹی۔
میکسیکو میں کھیلے جارہے ایونٹ میں مدویدیو نے ہیجی کاتا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔چار اور چھ۔تین سے شکست دیکر کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کی۔ مدویدیو کا جون کے بعد یہ پہلا ٹور میچ تھا۔

برطانیہ کے کیمرون نوری نے تائیوان کے سنگ۔چین۔شین کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔صفر سے مات دی۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کے فیلیکس اوئیے الیاسیم نے ہوم فیورٹ الیکس ہرنانڈز کے خلاف چھ۔تین اور سات۔پانچ سے کامیابی سمیٹی۔