سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 06, 2022

برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز ۔ سکواش

کامن ویلتھ گیمز میں سکواش میں مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم سکاٹ لینڈ سے پری کوارٹر فائنل ہار گئی۔
سکاٹ لینڈ نے پاکستان کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔سکاٹ لینڈ کے ’’گریگ۔لوبن‘‘ اور ’’روری۔سٹیورٹ‘‘ نے پاکستان کے ناصر اقبال اور طیب اسلم کی جوڑی کو گیارہ چار، دس گیارہ اور گیارہ تین سے ہرایا۔کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔