قومی

  • Aug 06, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئی بنائی گئی سائبر کمانڈ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی بنائی گئی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا ۔ اس کمانڈ کے دو اہم حصوں سائبر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ بدلتے وار فیئر میں جنگ کی نوعیت اور وقت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں مسلح افوا ج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ یہ کمانڈ قومی سطح پر سائبر اقدامات میں ہم آہنگی میں بھی حصہ لے گی۔ سائبر کمانڈ پہنچنے پر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ، لیفٹنٹ جنرل اظہر عباس اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔