بین الاقوامی

  • Aug 15, 2022

نہتےفلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کاسلسلہ نہ تھم سکا : فائر معاہدے کے ایک ہفے بعد مظالم کاسلسلہ دوبارہ شروع

نہتےفلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کاسلسلہ نہ تھم سکا۔اسرائیل نے فائر معاہدے کے ایک ہفے بعد دوبارہ مظالم کاسلسلہ شروع کردیاہے۔ صیہونی فورسز نے مشرقی یروشلم میں چھاپے کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونےوالے اکیس سالہ محمد الشہام کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نےگھر کی تلاشی کے لئے دروازے پر دستک دی۔انہوں نےدروازہ کھلتے ہیں محمد الشہام کو گولی مار کر شہید کردیا۔ یہ علاقہ اسرائیل کے زیر قبضہ ہے اس لئے صیہونی فورسز اکثر ان علاقوں میں پرتشدد ظالمانہ کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے نئےسیکرٹری جنرل حسین الشیخ نےظالمانہ کارروائیوں پر"فوری بین الاقوامی تحقیقات" کا مطالبہ کیا ہے۔