بین الاقوامی

  • Aug 16, 2022

روسی ہتھیار دوسروں سے زیادہ جدید ہیں: پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اس کے ہتھیار دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر اور مخالفین سے کئی سال آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کو جدید ہتھیار فروخت کرنے اور فوجی ٹیکنالوجی میں تعاون پر تیار ہے۔ ماسکو کے قریب ہتھیاروں کی ایک نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو چھوٹے ہتھیار، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون طیارے فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ جنگی صورت حال میں روسی ہتھیاروں کی آزمائش کی جا چکی ہے۔