چینی سروے بحری جہاز ہمبن ٹوٹا میں سری لنکن بندر گاہ پرلنگر انداز ہوگیا
چینی سروے بحری جہاز’’یوآن وانگ5‘‘ ہمبن ٹوٹا میں سری لنکا کی بندر گاہ پرلنگر انداز ہوگیا ہے۔ بھارت نے بحری جہازکی سری لنکاآمدپر تشویش کا اظہارکیاہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نےاسے جاسوس بحری جہازقرار دیاہے، کیونکہ بھارت کو اپنے حریف چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی وجہ سے تحفظات ہیں۔چین اور بھارت سری لنکا کے موجودہ معاشی بحران میں بڑے اتحادی ہیں۔بحری جہاز کی نقل و حرکت نے بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ کو ہوا دی ہے۔ بھارت کوخدشہ ہےکہ چین اس بندرگاہ کوفوجی اڈےکےطور پراستعمال کر سکتا ہے۔سری لنکا کا کہناہےکہ یوآن وانگ 5بحری جہاز کواس شرط پرلنگر انداز ہونے کی اجازت دی ہے کہ وہ سمندری علاقے میں کوئی تحقیق نہیں کرےگا۔