قومی

  • Aug 17, 2022

وزیراعظم کی آرمی چیف کو یو اے ای کا دوسرا اعلیٰ ترین اعزاز ملنے پر مبارک باد

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارا ت کا دوسرااعلیٰ ترین اعزاز ملنے پر مبارکباددی ہے۔اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ ایوارڈ نہ صرف جنرل قمر جاویدباجوہ کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔