قومی

  • Aug 17, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینٹرکی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینٹر۔ جولین ہارنیس ۔نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی فریم ورک، غذائی تحفظ، سیلاب سےبچاؤ اور ماحولیاتی نظام کی بحالی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند رہنے کےپختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیام امن،انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں ، موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون پر اقوام متحدہ کےاہم کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے کورونا وبا ءسے لچک دار بحالی اور پائیدار ترقی کے لئے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔