قومی

  • Aug 17, 2022

اقتدار جانے کے بعد عمران خان اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور اسی کیفیت میں متنازعہ بیانات کے حوالے سے مسلسل تمام حدیں پار کر رہے ہیں ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر جہاں ایک طرف قوم سوگ کی حالت میں تھی تو دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت بھارت کے ساتھ ملکر اپنے ملک کی فوج کے خلاف مذموم مہم چلانے میں مصروف تھی