موسم

  • Aug 17, 2022

سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران سندھ ، مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:۔ نوکنڈی42 اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مختلف شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل :۔۔۔
اسلام آباد30، لاہور34 ،کراچی30،پشاور29، کوئٹہ29 ، گلگت24، مظفرآباد29 ، مری20 ، دیر27،چترال31 ، راولاکوٹ24 ، مالم جبہ18، فیصل آباد35 ، ملتان31 ، سرگودھا35 ، سری نگر27، جموں33 ، لہہ24 ، پلوامہ21 ، اننت ناگ21، شوپیاں19 اور بارہ مولہ میں22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔***