بین الاقوامی

  • Aug 17, 2022

امریکا کاایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کا حوالہ : افغانستان کے منجمد فنڈز بحال نہ کرنے کا اعلان

امریکا نے کابل میں القاعدہ کےرہنما ایمن الظواہری کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ وہ افغانستان کے منجمد فنڈز کے ساڑھے 3 ارب ڈالر فی الحال جاری نہیں کریں گے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ رقم دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہیں جائے گی، اس لئےرقم جلدی جاری نہیں کررہے۔
افغانستان کیلئے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے ایمن الظواہری کو پناہ دینے سےدہشت گردگروپوں کوفنڈزکی منتقلی کےحوالے سے ہمارے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔