بین الاقوامی

  • Sep 21, 2022

یوکرین کے دو مشرقی علاقوں کا روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

روس کے زیر انتظام یوکرین کے دو مشرقی علاقوں نے روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔روس کی حمایت کرنے والے خود ساختہ لوہانسک پیپلز ری پبلک کہلانے والے اور اس کے پڑوسی ڈونیٹسک پیپلز ری پبلک نے کہا کہ انہوں نے 23 سے 27 ستمبر کے درمیان ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی علاقے خرسون میں روس کی طرف سے مقرر کردہ حکام نے کہا کہ انہوں نے بھی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا۔
یوکرین اور امریکا نے کہا ہے کہ اس قسم کا ریفرنڈم غیر قانونی ہوگا، اور واضح کیا کہ وہ اور متعدد دیگر ممالک ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔