بین الاقوامی

  • Sep 22, 2022

ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں: صدر رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے، امریکا یہ ضمانت دے کہ وہ بحال ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوہری صلاحیت اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے جب ایران کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو دہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔