بین الاقوامی

  • Sep 22, 2022

ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں،صدرابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے، امریکا یہ ضمانت دے کہ وہ بحال ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوہری صلاحیت اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے جب ایران کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔