ٹاپ سٹوری

  • Sep 23, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب : پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں خطاب کا اہم نکتہ

وزیراعظم محمدشہباز شریف کچھ دیر بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا وزیر اعظم کے خطاب کا اہم نکتہ ہوگا۔محمد شہباز شریف اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز کی طرف بھی توجہ مبذول کرائیں گے۔وزیراعظم افغانستان کی صورت حال اور عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔