قومی

  • Sep 23, 2022

سیلابی صورتحال کے باوجود عمران خان اس موقع پر بھی انتشار پھیلا رہے ہیں : وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے لوگوں کوہلا کر رکھ دیا ہے مگر عمران خان اور ان کے ساتھی اس موقع پر بھی انتشار پھیلارہےہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی توجہ بے آسرا خاندانوں کی بحالی پر مرکوز ہے۔