قومی

  • Sep 23, 2022

اسلام آبادکی احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

اسلام آبادکی احتساب عدالت نےسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں پاکستان آمد پر گرفتارنہ کرنے اور عدالت کےسامنے سرینڈرکرنے کا حکم دیا ہے۔اسحاق ڈار کےوکیل نے دائمی وارنٹ گرفتاری کے اجراءکو چیلنج کیا تھا۔جج محمد بشیر نےسماعت کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی پر وارنٹ منسوخی کے معاملے پر غور ہو گا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو سات اکتوبر تک عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔